اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے غلامعلی خوشرونے کہا ہے کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا نشہ آگیا ہے۔
ایرانی نمائندے انھوں نے کہا کہ امریکہ اقوام متحدہ کے منشور اور سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے امریکہ عالمی سطح پراقوام متحدہ کے اعتبار کو ختم کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پابندیاں اور طاقت کا استعمال سکیورٹی کونسل کا آخری راہ حل ہونا چاہیے۔ غلامعلی خوشرو نے کہا کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا نشہ آگیا ہے اور وہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے اقتصادی پابندیوں سے استفادہ کررہا ہے۔
.......
/169